اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی گورنر سندھ تعینات، نوٹی فکیشن جاری، آج حلف اٹھائیں گے

جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی 1999 میں چیف جسٹس آف پاکستان تھے تاہم انہوں نے پی سی او کے تحت حلف نہیں لیا تھا۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو ہٹا کران کی جگہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو گورنر تعینات کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو ہٹاکر ان کی جگہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو نیا گورنر تعینات کردیا ہے جب کہ ایوان صدر نے گورنرسندھ کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
گورنرسندھ کی تبدیلی کا فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کی صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات میں کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے استعفیٰ طلب کرکے فوری طور پر منظور کرلیا گیا جس کے بعد جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی اپنے عہدے کا حلف اٹھالیں گے۔ وفاق کی جانب سے گورنر سندھ کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو گورنر کا پروٹوکول دے دیا گیا ہے۔
2002 کے انتخابات کے بعد اس وقت کے صدرپرویز مشرف نے عشرت العباد خان کو گورنرمقررکیا اوروہ اُس وقت سے اس عہدے پر کام کررہے تھے۔ 2013 میں کراچی میں شروع کئے گئے آپریشن کے بعد ایم کیو ایم نے ان سے لاتعلقی کااظہارکیا تھا جب کہ گزشتہ ماہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے ان پر دہری شہریت رکھنے اور کرپشن کے الزامات عائد کئے۔
واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی 1999 میں چیف جسٹس آف پاکستان تھے تاہم انہوں نے پی سی او کے تحت حلف نہیں لیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) نے انہیں 2008 کے صدارتی انتخابات میں اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔