دنیائے ادب کا چمکتا ستارہ ۔۔۔۔۔ احمد جہاں گیر

دنیائے ادَب کے روشن ستارے احمد جہاں گیر 28اکتوبر1980 کو روشنیوں کے شہر کراچی میں پیدا ہوئےآپ کا تعلق ابوذر غفاری کالونی اورنگی ٹاؤن سے ہے آپ کے والد عبدالمجید ہیں جو یوپی الہ آباد سے ہجرت کرکے یہاں سکونت پزیر ہُوئے احمد جہاں گیرکے لیے شاعری اپنی ذات کے اظہار کا دلنشین ذریعہ ہے میر انیس، مرزا اسد اللہ غالب، علامہ اقبال اور منیر نیازی ان کے پسندیدہ ترین شعرا ہیں اس کے علاوہ جدید اور نوجوان شعرا میں علی زریون اور دلاور علی آزر سے بھی متاثر ہیں جن کو پڑھ کر ان کی شعری و فکری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے اور یہ اپنے لفظ کے اظہار میں کسی خاص مذہب، مسلک، زبان یا قوم نہیں بل کہ تمام انسانیت کا نمائندہ بننا چاہتے ہیں جو کہ ایک درویشانہ صفت ہے آپ ان کی شاعری پڑھیں اور گہرا تاریخی و فکری شعور محسوس کریں کہ غزل نے کن کن نئے موضوعات کو اپنے اندر کس سلیقگی سے سمو لیا ہے۔(آرب ہاشمی)2

3

4

5

6

7

8

9

10

11