اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

گوجر خان کا ایک بڑا اور یادگار ترین مشاعرہ

سالِ نو کی آمد آمد تھی کہ ادھر یکم جنوری 2017 کوگوجرخان میں ادَب کے فروغ کے لیے نوجوان شاعر وقاص احمد نے ادَبی تنظیم فکرِ نو کی بنیاد رکھی اورٹی ایم اے ہال گوجرخان میں ایک تاریخ ساز محفلِ شعرو سخن منعقد کی جس میں مُلک کے مختلف شہروں کراچی ، میانوالی ، چکوال ، سرائے عالم گیر ، کہوٹہ ،حسن ابدال ، واہ کینٹ ، دولتالہ ، جہلم ، لاہور اسلام آباد ، روالپنڈی اور گوجرخان کے گردو نواح سے شعراء، ادَبا ، ناقدین ، خطاط ، نعت خوان ، گلوکار ، ادکار، ادیب ، وکیل، سیاسی و سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں سامعین نے حصہ لیا مشاعرہ کی صدارت معروف و مقبول شاعراُردو اَدب کی پہچان جناب رفیق سندیلوی نے کی مہمان خصوصی کہوٹہ کی معروف شخصیت براڈ کاسٹر اور خوبصورت شاعر جناب جاوید احمد تھے جب کہ مہمانِ اعزاز جدید اُردو غزَل کی آبرو اور ہر دل عزیز شاعر کراچی سے تشریف لائے ہُوئے محترم دلاورعلی آزرتھے
مشاعرہ کا باقاعدہ آغاز دن بارہ بجے ٹی ایم اے ہال گوجرخان میں ہُوا جس کی نظامت کے فرائض گجر خان کی پہچان معروف علمی و ادبی شخصیت جناب ثاقب امام رضوی نے ادا کیے اور اپنی خوبصورت نظامت سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔
مشاعرے میں بھرپورعوامی شرکت اور دور دراز سے شعراء کی آمد نے مشاعرے کی رونق بڑھا دی ٹی ایم اے ہال مختلف پھولوں اور ستاروں سے عطر بیر اور چمکدار و عکس ریز محسوس ہو رہا تھا جنہوں نے اِس تقریب کو کئی حوالوں سے یادگار ترین تقریب بنا دیا ایک تو اِس میں سینئر اور جونئیر عمدہ لکھنے والوں کی قابلِ قدر تعداد نے حصہ لیا دوسرا سب نے جی بھر کے اپنا کلام سُنایا اور داد و تحسین حاصل کی ، مشاعرہ دن بارہ بجے سے لے کر شام ساڑھے پانچ بجے تک اپنی پوری آب و تاب سے جاری و ساری و منور رہا اِس کے باوجود سامعین کی تعداد میں کسی قسم کی کوئی کمی نہ آئی اس حسین ترین مشاعرہ میں جن شعراء نے اپنا کلام پیش کیا اُن کے اسماء یوں ہیں۔
وقاص احمد(گوجرخان)
سید جاوید(لاہور)
رضوان پرویز کیانی(گوجرخان)
آصف خاکی(گوجرخان)
خیال نصیروی(گوجرخان)
قاسم علی قاسم(کہوٹہ)
غلام رضا شاکر
راجہ حفیظ اختر حفیظ
یاسر کیانی
مُبشر حسین بشر(واہ کینٹ)
فراز موسم(کہوٹہ)
محسن ظفر ستی(کہوٹہ)
حسیب علی(کہوٹہ)
شکور احسن(گوجرخان)
رضا اشفاق(لب میل روالپندڈی)
عاصم افتخار
ندیم اختر
آفاق خالد
نوید فدا ستی(کہوٹہ)
قمر عباس(کہوٹہ)
حبیب گوہر(کہوٹہ)
سائل بٹ(کوہلیہ شریف ، حسن ابدال)
ذاکر رحمان (اسلام آباد ، ہری پور)
آرب ہاشمی(کھاریاں)
سید حامد شاہ بخاری(راولپنڈی)
پروفیسر اعجاز
ملک آصف نواز
عصمت اللہ نیازی(کامرہ ، میانوالی)
عابد معروف مغل
اختر دولتالوی
ماجد شاہ(اسلام آباد)
توقیر منہاس
مدثر عباس
شیراز اختر مغل
ماجد وفا عابدی
افراسیاب کامل
سید نسیم تقی جعفری
دلاورعلی آزر مہمانِ اعزاز(حسن ابدال ، کراچی)
جاوید احمد مہمانِ خصوصی(کہوٹہ)
رفیق سندیلوی صاحبِ صدر (اسلام آباد)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلاورعلی آزر نے وقاص احمد کو تنظیم کی بنیاد رکھنے پر اُور کامیاب ترین مشاعرہ کروانے پر مبارک باد دی، نوجوان شعراء کے حوالے سے شاعری پر بات کرتے ہُوئے کہا کہ مجھے اِس محفل میں آکر یوں بھی خوشی ہُوئی کہ یہاں بڑی تعداد میں عمدہ ، تازہ اُور خوب صورت شعر سننے کو ملے جس سے پنجاب کی شعری فضا کا اندازہ بہ خوبی لگایا جا سکتا ہے پنجاب میں ادبی حوالے سے بہت کام ہو رہا اور بلخصوص آجاس محفل میں پڑھی جانے والی غزل میں تازہ کاری اور پختگی نمایاں تھی انہوں نے مذید یہ بھی کہا کہ ہم سب کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہم رفیق سندیلوی کی صدارت میں مشاعرہ پڑھ رہے ہیں مہمانِ خصوصی جناب جاوید احمد نے اپنے روایتی انداز میں مُنتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اس بھرپور مشاعرہ پر مبارک باد دی جب کہ صاحبِ صدر نے غزل کے باب میں حیران کُن گفت گو کرکے سب نوجوان شعراء کے حوالے سے بات کی اور انہیں بتایا کہ غزل ہماری تہذیبی قدر ہے یہ غیر محسوس طریقے سے ہماری تربیت کرتی ہے مجھے آج کے مشاعرہ میں شامل ہو کر بہت خوشی ہُوں اتنا یادگار مشاعرہ منعقد کرنے پر گجر خان والوں کو خاص طور پر وقاص احمد ، سید جاوید, خیال نصیروی اور شیراز اختر مغل کو میری طرف سے دلی مبارک باد آخر میں معروف نعت خواں صاحبزادہ عابد قادری سے نعت سُنی گئی اور بعد ازاں طعام کا انتظام کیا گیا یوں یہ خوبصورت مشاعرہ اپنے اختتام کو پہنچا۔
abcd7

8

92

4950