اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں دو سگے بھائیوں میں تلخ کلامی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیدا وار کے اجلاس میں ن لیگ کے رہنما محمد زبیر کی اپنے سگے بھائی اور تحریک انصا ف کے رہنما اسد عمر سے تلخ کلامی ہو گئی ۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان پاکستان اسٹیل ملزک کے معاملے پر لفظوں کی تکرار ہوئی ۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں محمد زبیر نے پاکستان اسٹیل ملز پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کبھی بھی اسٹیل ملز کو چلانے پر زور نہیں دیا اور ہمیشہ اس کی نجکاری کی بات کی ہے جس پر اسد عمر نے محمد زبیر کی بریفنگ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہے اس پر محمد زبیر نے کچھ بولنا چاہا لیکن اسد عمرنے ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ چپ رہیں ،آپ کو نہیں پتہ آپ مجھ سے پوچھ کر بات کر سکتے ہیں ۔اس کے باوجود محمد زبیر نے اسد عمر سے کہا کہ آ پ غلط بات کر رہے ہیں ۔اس موقع پر اجلاس میں موجود دیگر شرکا نے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا تو معاملہ سلجھ گیا ۔