اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

برطانیہ: دہشتگردی کی پلاننگ کے شبہے میں 3 افراد گرفتار

برطانوی پولیس نے دہشتگردی کی سازش کے شبہے میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بولٹن، گریٹ لیور، ابرام اور ہنڈلی ایریاز سمیت شمالی انگلینڈ کے چار مقامات پر چھاپوں کے دوران گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل راب پوٹس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی تاہم دہشتگردی کی مبینہ سازش کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کے نام اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کی عمریں 35، 36 اور 51 برس ہیں۔

latest urdu news