اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بلوچستان میں حجام کی دکان میں کام کرنیوالے 7 افراد قتل

گوادر کے علاقے سربندر میں کوارٹر میں سوئے ہوئے 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او تھانا گوادر محسن علی کے مطابق نامعلوم افراد نے گوادر فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

محسن علی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے، لاشوں اور زخمی شخص کو گوادر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تھانا گوادر کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا گیا ہے۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوادر میں مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے اور ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ مزدوروں کی فیملیز سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

latest urdu news