اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے اپنے افکار کے ذریعے مسلمانان ہند کو انگریز کی غلامی اور ہندو کی بالادستی سے نجات کا راستہ دکھایا ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ

گجرات(بیورورپورٹ)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے اپنے افکار کے ذریعے مسلمانان ہند کو انگریز کی غلامی اور ہندو کی بالادستی سے نجات کا راستہ دکھایا ، انکے فلسفہ خود ی پر عمل کرکے ہم پاکستان کو خود مختار، ترقی یافتہ اور مضبوط ملک بنا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے یوم اقبال کے موقع پر گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈی ای اوز محمد پرویز، نثار احمد، صدر چیمبر آف کامرس شیخ ابرار سعید، پرنسپل میونسپل سکول رخسانہ قدیر، پرنسپل جناح پبلک سکول ترنم ریاض، چیئرمین یونین کونسل اشرف ریحانیہ، عبدالمجید شادابیہ، نواز ریحانیہ ، مختلف سکولوں کے سربراہان بھی موجود تھے، تقریب میں مختلف سکولوںکی طلبہ و طالبات نے کلام اقبال، ٹیبلوز پیش کئے اور اقبال کی تعلیمات پر روشنی ڈالی جنہیں حاضرین نے بھرپور سراہا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے اسلاف کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اسی میں انکی بقا ہے ، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق آج کی تقریب کا مقصد نئی نسل کواقبال کی تعلیمات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ علامہ اقبال کا پیغام آفاقی خصوصا نواجوانوں کیلئے ہے ، انہوںنے قلم کی طاقت سے انقلاب برپا کیا ۔ انہوںنے کہا کہ حکیم الامت نے اپنے کلام کے ذریعے سوئی ہوئی قوم کو جگایا اور مسلمانان ہند کو الگ وطن کا تصور دیا جسے قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی پرعزم قیادت کے ذریعے عملی تعبیر دی ۔ انہوںنے کہا کہ آج وطن عزیز جن مشکلات کا شکار ہے ان سے نکلنے کا واحد حل حکیم الاامت کی تعلیمات پر عمل پیر ا ہونے میں ہے، نوجوانوںکو اقبال کے شاہین کا عملی نمونہ بننے کیلئے محنت کو شعار اور جدید علوم سے آگاہی حاصل کرنا ہوگی اور ملک کی ترقی کیلئے عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈ ی سی او لیاقت علی چٹھہ نے یوم اقبال کی تقریب میں بہترین پرفارمنس پر طلبہ و طالبات اور ان کے اساتذہ و سربراہان ادار ہ جات کو زبردست سراہا ۔
SET-09-11-2016(1)

SET-09-11-2016(2)

SET-09-11-2016(3)

SET-09-11-2016