اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خودمختاری کی خلاف ورزی پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو نقصان پہنچاسکتی ہے،آرمی چیف نے امریکی سفیر پر واضح کردیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)نوشکی میں امریکی ڈرون حملے کے تناظر میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات ہوئی ہے ۔ملاقات میں آرمی چیف جنرل شریف نے امریکی سفیر پر واضح کردیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے خودمختاری کی خلاف ورزی نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات بلکہ علاقائی سلامتی او ر استحکام کیلئے بھی نقصان دہ ثابت ہو گی۔ذرائع نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا کہ آرمی چیف نے ملاقات کے دوران دو ٹوک اور واضح موقف اختیار کیا اور امریکی سفیر سے شدید تشویش کا اظہار کیا ۔آرمی چیف نے کہا ایسے اقدامات پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہیں جو پاک امریکہ تعلقات متاثر کر سکتے ہیں۔آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسی کارروائیوں سے علاقائی استحکام کو بھی نقصان پہنچے گا۔ ملاقات کے دوران 22مئی کو ملا منصور پر ہونے والے ڈرون حملے پر بات چیت میں آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں بے مثال ہیں لیکن امریکی کارروائیوں سے امن عمل متاثر ہو سکتاہے۔