اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,302FansLike
9,991FollowersFollow
566,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگوکی عبوری ضمانت کی درخواست بلوچستان ہائیکورٹ نے مسترد کر دی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں نیب بلوچستان نے سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کو گرفتار کر لیا ہے ۔سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس ہاشم کاکڑ کے روبرو پیش ہوئے اور عبوری ضمانت کی درخواست جمع کرائی جسے مسترد کر دیا گیا۔ میرخالد لانگو کی جانب سے فاروق ایچ نائیک اور باز محمد کاکڑ نے کیس کی پیروی کی۔ درخواست مسترد ہونے پر نیب نے عدالت میں میر خالد لانگو کے وارنٹ گرفتاری پیش کر دیئے اور عدالت کو بتایا کہ نیب بلوچستان نے مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں خالد لانگو کے تین سمن جاری کئے ہوئے ہیں لیکن وہ تاحال پیش نہیں ہوئے۔ عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر نیب نے میر خالد لانگو کو گرفتار کر لیا ہے۔ میر خالد لانگو کی گرفتاری کے بعد ان کے وکیل باز محمد کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق میر خالد لانگو کو 29 مئی تک گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔واضح رہے کہ مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھر سے ”خزانہ“ ملنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا اور کہا تھا کہ وہ شفاف تحقیقات کیلئے مستعفی ہو رہے ہیں جس کے بعد نیب نے انہیں کئی بار طلب کیا لیکن وہ پیش ہونے کے بجائے اسلام آباد پہنچے جہاں ہائیکورٹ نے عبوری ضمانت حاصل کر لی تھی۔