اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بےسہاراافرادکی نشاندہی کےلیےاہم ایپ تیار

شارجہ (ٹیکنالوجی ڈیسک) شارجہ کے کمیونٹی ڈیویلپمنٹ اینڈ اسٹیٹسکس ڈپارٹمنٹ نے ایک جدید ایپلی کیشن تیار کی جس سے کسی بھی کمیونٹی میں موجود ضرروت مند لوگوں کی مدد کی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس ایپ کے ذریعے بے سہارا لوگوں کی معلومات اکھٹی کی جا سکیں گی جن میں یتیم،معذور،بیوہ اور بے سہارا خواتین، بے روزگار اور معمر افراد شامل ہیں۔ شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر محمد بن سلطان القسیمی نے اپنے ایک بیان میں اس ایپلی کیشن کو سراہتے ہو ئے کہا ہے کہ اس کی مدد سے ضرورت مند لوگوں کی صحیح تعداد معلوم ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیگر اداروں کوبھی یہ ایپلی کیشن فراہم کریں گے تا کہ صحیح لو گوں تک امداد پہنچ سکے۔