اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بین الاقوامی ادویہ ساز کمپنی کے زیر انتظام سانس کی بیماریوں کے مو ضوع پر سیمینار

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) ٹی بی‘‘دمہ‘ سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو دھوئیں‘ آلودگی‘ اورسگریٹ نو شی سے مکمل پر ہیز کرنا چاہیئے انہیں ایسی جگہ سے بھی احتراز کرناہو گا جہاں کچھ لوگ حقہ یا سگریٹ پی رہے ہوں صحتمند افراد کو بھی کھانسی چند روز رہنے پر بھی انہیں ماہر معالج سے فوری رجو ع کرنے کی ضرورت ہے انہو ں نے کہاکہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ امراض سے چھٹکارا پانے کیلئے مکمل علاج اور جدید تحقیق سے استفادہ کرنا ہو گا وہ گذشتہ روت ایک بین الاقوامی ادویہ ساز کمپنی کے زیر انتظام سانس کی بیماریوں کے مو ضوع پر منعقدہ ڈاکٹروں کے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ڈاکٹر سردار ریاض نے ڈاکٹروں کو جدید تحقیق کے تحت نئی ادویات کے استعمال‘ مریض کی تشخیص اور دیگر طبی امور پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ڈاکٹروں کے سوالوں کے جواب دیئے بعد ازاں انہیں کمپنی کی جانب سے سو ینیئر پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر سردار ریاض نے کہا کہ معالجین کو اپنے مریضوں کے علاج کے ساتھ عام آدمی کو بھی ان بیماریوں کے اثرات اور ماحولیاتی آلو دگی سے بچاؤ سے آگاہ کرنا ہو گا۔