اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جگہ جگہ ٹھہرے گندے پانی کی وجہ سے ملیریا اور دیگر خطرناک امراض نے رہائشیوں کو پریشان کر دیا

حافظ آباد(مجاہد مالک زیدی)محلہ بہاولپورہ غربی میں سیوریج سسٹم اور گلیاں تعمیر نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ ٹھہرے گندے پانی کی وجہ سے ملیریا اور دیگر خطرناک امراض نے رہائشیوں کو پریشان کر دیا۔ گلیاں اور سیوریج سسٹم تعمیرکرنے کا مطالبہ، مذکورہ محلہ کے رہائشیوں مزمل حسین کھرل، محمد رشید چغتائی، ارشد علی، محمد بوٹا اور دیگر درجنوں افراد نے بتایا ہے کہ بہاولپورہ غربی گلی نمبر4نزد شیلر اور دیگر 6چھوٹی گلیوں میں پی سی اور سیوریج سسٹم کاکام نامکمل چھوڑ دیا گیا ہے جو طویل عرصہ سے اہل محلہ کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے جبکہ تین سال قبل اُس وقت کے ڈی سی او کے احکامات پر ٹی ایم اے نے گلیوں کی تعمیر اور سیوریج پائپ لائن ڈالنے کیلئے 14لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا تھا جو فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے کام ادھورا چھوڑ دیا گیا تھا۔3500نفوس کی آبادی پر مشتمل مذکورہ گلیوں میں گندے پانی کا راج رہتا ہے جس میں مچھر، مکھیوں کی افزائش ہو رہی ہے اور محلہ میں نہ صرف ملیریا بخار عام ہے بلکہ گلیوں سے گذرنا بھی مشکل ہے۔ اہل محلہ نے ڈی سی او اور ٹی ایم او سے مطالبہ کیا ہے کہ گلیوں اور سیوریج کی تعمیر کا ادھورا چھوڑا گیا کام مکمل کرکے لوگوں کو مشکلات سے نجات دلائی جائے۔