اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پولیس افسران و ملازمین کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سلطان اعظم تیموری

ملتان (بیورورپورٹ)ریجنل پولیس آفیسرملتان سلطان اعظم تیموری نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ جہاں انہوں نے پولیس افسران و ملازمان کو دی گئی سزائوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ پولیس افسران و ملازمان اپنی ڈیوٹی کے اوقات میں اچھے طریقے سے فرائض سرانجام دیں۔ ان اوقات میں بہتر طور پر فرائض سرانجام نہ دینابھی خیانت ہے۔ اردل روم میں جن پولیس افسران وملازمین کی اپیلوں کی سماعت کی گئی ان کی تفصیل ذیل ہے۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز احمد ، ہیڈ کانسٹیبل اورنگزیب اور سب انسپکٹر شبانہ کریم کو JJTتعیناتی کے دوران روزنامچہ میںٹیمپرنگ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیاتھا۔ انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر ASIاعجاز احمد کی دو سال سروس ضبط کی گئی۔ ہیڈ کانسٹیبل اونگزیب کو برخواست جبکہ میڈم شبانہ پر الزام ثابت نہ ہونے پر وارننگ دی گئی۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد اسلم خانیوال کی ایک سال کی سروس ضبطی کی اپیل کو اس بناء پر مسترد کر دیا کہ مذکورہ جب تھانہ عبدالحکیم ضلع خانیوال میں تعینات تھا تو DSPلیگل خانیوال نے تھانہ کی انسپکشن کی تو تھانے کی صفائی اور تھانہ کے مین گیٹ پر سنتری ڈیوٹی نہ تھی ۔ جس بناء پر اس کی اپیل کو مسترد کر دیا گیا۔ کنسٹیبل محمد عاصم لودھراں کی ایک سال سروس ضبطی کی اپیل کو سنشور میں تبدیل کر دیا۔ مذکورہ کے خلاف لگائے گئے الزامات ثابت نہ ہوئے تھے۔کنسٹیبل محمد نعیم لودھراں کی ایک سال سروس ضبطی کی اپیل کو بھی سنشور میں تبدیل کر دیا ۔ مذکورہ پر بھی لگائے الزامات ثابت نہ ہوئے تھے۔برخواست شدہ کنسٹیبل افتخار علی لودھراں نے محمد اکمل خان بلوچ کو غیر ملکی ویزہ دینے کے بہانے 03لاکھ 60ہزار روپے بٹور کر ویزہ نہ دیا ۔ انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر اسکی اپیل کو مسترد کر دیا۔ سینئر ٹریفک وارڈن انسپکٹر زمان خان ، سینئر ٹریفک وارڈن رائے صابر حسین،سینئر ٹریفک وارڈن انسپکٹر حامد علی کو شوکاز نوٹس پر وارننگ دی کہ وہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں۔ بصورت دیگر ان کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑیگا۔