اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

غریب نوجوان کاڈیم کیلئے4ملزدینے کااعلان

بہاولنگر(مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی اکاؤنٹس کے بعد جعلی کمپنیز کا معاملہ بھی الجھتا جارہا ہے، بہاولنگر کا فیروز نامی غریب نوجوان بیٹھے بٹھائے چار ملز کا مالک بن گیا،ایف بی آر کا نوٹس ملنےپرنوجوان کواپنی ملوں کے بارے میں معلوم ہوا، تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کا بڑا اسکینڈل مزید کھلتا جارہا ہے، بہاولنگر کا غریب نوجوان فیروز 4 ٹیکسٹائل ملوں کا مالک بن گیا، نجی اسٹیٹ کمپنی کے ملازم سلیم فیروز بھٹی کو ایف بی آر کا نوٹس ملا تو اس کے ہوش اڑ گئے،یہ شخص اسٹیٹ ایجنسی پر ماہوار 15 ہزار روپے پر ملازمت کرتا ہے، جس کے نام پر شاہیر، المدینہ، النور ویونگ اور القاسم ٹیکسٹائل ملز شامل ہیں،نوجوان نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ اس کے نام پر چاروں ملز ڈیم فنڈ میں دے دی جائیں۔