اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی کےعلاقے سرجانی سے کالعدم تنظیم کے 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار، سی ٹی ڈی

کراچی(ویب ڈیسک)سی ٹی ڈی نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا جو قتل سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کی جس میں کالعدم تنظیم کے 3 کارندوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ ایس پی سی ٹی ڈی حفیظ جونیجو کے مطابق گرفتار ملزمان میں قاری عابد، قاری نذیر اور زبیر اشفاق شامل ہیں جن سے دستی بم اور ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوا ہے جب کہ ملزمان بھتہ خوری، قتل اوراقدام قتل کی بھی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔