اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہم امریکہ کے پابند نہیں ہیں کسی بھی ملک سے طیارے خرید سکتے ہیں ،خواجہ آصف

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملا فضل اللہ افغانستان میں بیٹھ کر لوگوں کا قتل عام کرا رہا ہے ، اس کے لئے امریکہ کے پاس کوئی ڈرون نہیں ہے ، وزیر اعظم وطن واپس آجائیں گے تو پھر نیشنل سیکیورٹی سے متعلق اجلاس بلا کر اپنا موقف دیں گے ۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ کے پاس ملا فضل اللہ کے لئے کوئی ڈرون نہیں ہے جو افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے لوگوں کا قتل عام کروا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بہادری اور جرات سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ۔ بھارت اور افغانستان سے اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی ہو رہی ہے ۔ پاکستان ہمیشہ کی طرح آج بھی امن چاہتا ہے ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ ایف 16 پر بلیک میل کیا جا رہا ہے ہمیں اس کے لئے دوسری منڈیاں تلاش کرنی چاہیں ۔ ہم امریکہ کے پابند نہیں ہیں کسی بھی ملک سے طیارے خرید سکتے ہیں ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں امریکہ پر انحصار کم کرنا پڑے گا ۔ وزیر اعظم جب وطن واپس آجائیں گے ۔ ان کی واپسی پر سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوگا ہم اپنا لائحہ عمل طے کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دفاعی پالیسی کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔