اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اپوزیشن پانامہ لیکس پر وزیراعظم سے تحقیقات کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئی: اعتزاز احسن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ لیکس کے ٹی او آرز کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کے رکن اور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن پانامہ لیکس پر وزیراعظم سے تحقیقات کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور صاحبزادے حسن نواز سے تحقیقات میں وزیراعظم کا نام خود ہی شامل ہو جاتا ہے۔ اپوزیشن اب بھی وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ سے پانامہ لیکس تحقیقات کے مطالبے پر قائم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو پیشکش کی اگر نواز شریف کا نام نکالنا ہے تو اس کیلئے تیار ہیں لیکن اگر ہمارے ٹی او آرز تسلیم نہ کئے گئے تو پھر ہماری پیشکش بھی موجود نہیں رہے گی۔