اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صوبہ خیبرپختونخوامیں پہلی بارمنعقدہونے والے مارشل آرٹس گیمزکی رنگارنگ پروقارتقریب قیوم سپورٹس کمپلکس میں منعقد

پشاور(خالدخان )صوبہ خیبرپختونخوامیں پہلی بارمنعقدہونے والے مارشل آرٹس گیمز پشاورکے قیوم سپورٹس کمپلکس میں ایک رنگارنگ پروقارتقریب سے شروع ہوگئے ہیں ۔آٹھ روزتک جاری رہنے والے ایونٹکا افتتاح ممبر صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی نے کیا اس موقع پر ۔مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے صدرصاحبزادہ الھادی،سیکرٹری عطرت نذیر کے علاوہ کراٹے فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مقصود احمد،خضر خان،عنایت اللہ اورمختلف مارش آرٹس ایسوسی ایشنزکے عہدیداروں،کھلاڑیوں کی ایک بہت بڑی تعداد بھی موجودتھے۔مہمان خصوصی کی آمد پربچے نے ان پرپھولوں کی پتیاں نچاورکیں۔ڈھول کی تھاپ پرکھلاڑیوںنے رقص پیش کرکے ایک سماں باندھ دیا۔افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوںنے مختلف مارشل آرٹس کے مظاہرے کئے جبکہ بانڈوایسوسی ایشن کے سیکرٹری عنایب اللہ نے موٹرسائیکل کھلاڑیوں کے اوپر سے گذارنے کامظاہر ہ کیا۔صوبے کی تاریخ میں پہلی بارمنعقد ہونے والے مارشل آرٹس گیمز پانچ دسمبر سے پندرہ دسمبر تک پشاورکے قیوم سپورٹس کمپلیکس ہونگے۔ایونٹ کے پہلے روز جوڈو،دوسرے روز کراٹے،تیسرے روز اوشو،چوتھے روز بانڈو،پانچویں روز باکسنگ،چھٹے روز موتھائی،ساتویں روز فل کنٹکٹـ جبکہ آخری اورآٹھویں روز کک باکسنگ کے مقابلوں ایونٹ کاحصہ ہونگے۔ تمام مارشل یسوسی ایشن نے اپنے بہترین ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں تماشائیوں کے بہترین ،معیاری اورکانٹے دارمقابلوں دیکھنے کاملے گے۔واضع رہے کہ موتھائی ایونٹ کومنفرد اندا زسے منعقد کرانے کے سلسلے میں ایک اجلاس گنج بازارکے صدرحامد فردوس کی زیرصدارت منعقداجس میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عنایت اللہ بھی موجودتھے عنایت اللہ نے بتایاکہ موتھائی ایونٹ کومارشل آرٹس گیمز میں خصوصی اہمیت حاصل ہے اس لیے ہم نے کوشش کی ہے کہ عمدہ مقابلے کراکے مارشل آرٹس گیمز کوچارچاند لگائیں۔انہوںنے بتایاکہ کھلاڑیوں کاانتخاب ٹرائلز کے بعدکیاگیاہے جس میںصوبے بھرسے کھلاڑیوںنے حصہ لیاتھا۔ IMG_0158 copy