اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مارشل آرٹس سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں اورآفیشنل کا چندہ کی بنیاد پرپہلے مارشل آرٹس گیمزکاانعقاد

پشاور(سپورٹس رپورٹر) مارشل آرٹس سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں اورآفیشنل نے چندہ کی بنیاد پرپہلے مارشل آرٹس گیمز کاانعقا دکرکے عمران خان کے سپورٹس ویژن کی اصلیت ظاہر کردی ۔محکمہ کھیل یوں توہرسال سپورٹس کی ترقی وترویج پرکروڑوں روپے خرچ کررہاہے تاہم کھیل وکھلاڑیوں کوسوائے مایوسی اورناامید ی کے اورکچھ حاصل نہین ہوسکاہے ۔ممبرصوبائی اسمبلی ضیاء االلہ آفریدی مارشل آرٹس گیمز کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں جہاں کھلاڑیوں اورا ٓفیشل کے اپنی مددآپ کے تحت مارشل آرٹس گیمز کے انعقادپران کوخراج تحسین پیش کیاوہاں محکمہ کھیل اورعمران خان کوبھی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے نوجوانوں کوبے وقوف بناکراپنے الوتوسید ھاکرلیاہے تاہم آئندہ انتخاب میں یہی نواجوں تحریک انصاف کاصوبے بلکہ ملک سے جنازہ بھی نکال دیںگے۔انہوںنے کہاکہ صوبے میں کھیلوں کی ترقی وترویج سوائے بونڈے مذاق سے زیادہ کچھ نہیں نہ توگراونڈ زبہترہوئے ہیں اورنہ ہی ایمانداری سے کام کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کھیل کے پاس کروڑوں روپے کافنڈ موجود ہے اس کے باوجود ہمارے بچے اپنی جیبوں سے پیسہ خرچ کرکے ایونٹ کرارہے ہیں جوکہ ہم سب کے لیے باعث شرم اورڈوب مرنے کامقام ہے انہوںنے محکمہ کھیل سے مارشل آرٹس گیمز کومکمل طورپرسپانسرکرنے کامطالبہ کیااورکہاکہ حقدارکواس کاحق دیاجائے۔