اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈی پی او مردان کا بازاروں، اہم مقامات، پولیس لائنز، تھانہ جات اور مختلف چوکیات کااچانک دورہ

مردان (نامہ نگار ) ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ضلع مردان کے بازاروں، اہم مقامات، پولیس لائنز، تھانہ جات اور مختلف چوکیات کااچانک دورہ کیا، اس دوران شہر کے مختلف بازاروں میں ٹریفک کی روانی اور لوگوں کی آمد ورفت میں خلل بننے والے تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات اور علاقہ ایس ایچ او کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملوث افراد کوایک ہفتہ میں تجاوزات ہٹانے کا نوٹس دیں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، تاکہ رش کم ہو کر ٹریفک کی روانی میں آسانی پیدا ہو کر عوام الناس کو سہولیا ت فراہم کیا جائے۔اس کے علاوہ انہوں نے ضلع مردان کے متعدد تھانوں اور پولیس چوکیوں کا بھی دورہ کیا۔ سرکل ڈی ایس پیز ، ایس ایچ او ز اور ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں سے ملیں ان کے مسائل ، ضروریات اور تجاویز دریافت کر کے ساتھ ہی تھانہ جات کے حوالات میں موجود ملزمان کے جرائم کی نوعیت بھی دریافت کی جبکہ تھانہ جات کے ریکارڈز، اہلکاروں کے رہائش ، میس اور صفائی ستھرائی کا بھی معائنہ کیا اور جس جگہ سہولیات کی کمی محسوس کی فوری طور پر فراہمی کیلئے احکامات جاری کئے گئے۔جن تھانہ جات کے ریکارڈ اور صفائی ستھرائی وغیرہ قابل تعریف تھی ان تھانوں کے ایس ایچ او اور سٹاف کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد دینے کا حکم دیا تاہم جن تھانوں میں کمی محسوس کی ان کے ایس ایچ اوز اور محرران کو وجوہات جمع کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔ قبل ازیں انہوں نے ایس پی آپریشن مردان عبدالرؤف بابر اور ڈی ایس پی ہیڈ کوراٹر احتراز خان کے ہمراہ پولیس لائن مردان کا بھی دورہ کیا جہاں پر جاری اینٹی ٹیررسٹ کورس کے ٹرینیز کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا ۔انچارج ATS کورس سب انسپکٹر گوہر خان نے ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کو ہتھیار کی ہینڈلنگ ، بھاری ہتھیار کے استعمال اور فائر پریکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے قانون کی پاسداری کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا ، عزت دار شہریوں کا احترام کیا جائے اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔