اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دوسرا سرحدیونیورسٹی پیرا ٹیبل ٹینس مقابلوں کی اختتامی تقریب آج ہوگ

پشاور( سپورٹس رپورٹر)دوسراسرحد یونیورسٹی پیرا ٹیبل ٹینس مقابلوںکی اختتامی تقریب آج منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی رائٹ ٹو انفارمیشن سروس کے چیف سابق صوبائی وزیر اطلاعات وصدر خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن عظمت حنیف اورکزئی اور وائس چانسلر سرحد یونیورسٹی ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہارخیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت اﷲ اورکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ ورلڈ ڈس ایبل ڈے کے موقع پر سرحد یونیورسٹی کے تعاون اورصوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہرسال کی طرح اس سال بھی دوسرا پیرا ٹیبل ٹینس مقابلوں کا شاندار انعقاد کیاگیا جس میں پچاس سے زائد خصوصی افراد نے دو مختلف کیٹگریز میں حصہ لیا جن میں سٹیڈنگ کیٹگری اور ویل چیئر کیٹگری شامل ہیں۔ چیمپئن شپ تین دسمبر سے شروع ہوئی جس کا اختتامی تقریب آج منعقد ہوگی ۔گزشتہ روز لیگ رائونڈ کے آخری میچز میں سٹینڈنگ کیٹگری میں گولڈ میڈلسٹ محمد ابراہیم نے عرفان کو گیارہ چھ ، گیارہ نو اور گیارہ سات سے شکست دی جبکہ وہیل چیئر کیٹگری میں عبداﷲ نے یاسر کو گیارہ چھ ، گیارہ سات، گیارہ تین سے ہرایا جبکہ الطاف نے ذکریا کو گیارہ دس، گیارہ دو اور گیارہ نو سے شکست دیکر فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔