اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

طیار ہ حادثے کے پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ باپ بیٹا تھے

لاہور (ویب ڈیسک) طیار ہ حادثے کے پائلٹ اور معاون پائلٹ باپ بیٹا تھے تعلق کراچی سے تھا، ذرائع کے مطابق حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے پائلٹ صالح یار جنجوعہ اور معاون پائلٹ احمد جنجوعہ باپ بیٹا تھے جن کا تعلق کراچی سے تھا۔ تفصیلات کے مطابق کمانڈ پائلٹ صالح جنجوعہ تھے اور ان کے ساتھ فرسٹ آفیسر(سیکنڈ پائلٹ/ معاون پائلٹ) علی اکرم تھے ۔ احمد جنجوعہ بطور ٹرینی پائلٹ جہاز میں سوار تھے اور وہ نوجوان کمانڈ پائلٹ صالح جنجوعہ کے بیٹے تھے۔ واضح رہے کہ متعدد ٹی وی چینلز پر صالح جنجوعہ اور احمد جنجوعہ کو آپس میں بھائی بتایا گیا تھا تاہم تحقیق کے بعد اس دعوے میں کوئی صداقت نہیں ملی جبکہ یہ بھی کہا جاتا رہا ہے کہ احمد جنجوعہ سیکنڈ پائلٹ تھے تاہم ترجمان پی آئی اے نے احمد کو معاون کی بجائے ٹرینی پائلٹ بتایا ہے۔