اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صدر اوباما معافی مانگیں ،کے پی کے اسمبلی میں ڈرون حملے کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختون خواہ اسمبلی میں بلوچستان میں ہونے والے ڈرون حملے کیخلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر مہر تاج روغانی کی زیر صدارت خیبر پختونخواہ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس دوران بلوچستان میں ہونے والے ڈرون حملے کیخلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے ۔قرارداد میں کہا گیاہے کہ ڈرون حملہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر کاری ضرب ہے اور اس پر امریکی صدر اوباما پاکستان سے معافی مانگے ۔قرارداد کے متن میں کہا گیاہے کہ وزارت خارجہ امریکہ کے سامنے ڈرون حملے پر سخت احتجاج کرے ۔خیبر پختون خواہ اسمبلی میں رمضان کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے سے متعلق بھی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے ،قرارداد پاکستان پیپلز پارٹی کے فخر اعظم نے پیش کی ۔