اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈاکٹروں نے وزیراعظم نوازشریف کو آپریشن کروانے کا مشورہ دیدیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں ڈاکٹروں نے وزیراعظم نوازشریف کو دل کی تکلیف سے نجات حاصل کرنے کیلئے آپریشن کا مشورہ دیدیاہے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے آج ملک واپس آنا تھا لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پر وطن واپسی کا فیصلہ موخر کر دیا گیاہے وزیراعظم نوازشریف نے ڈاکٹروں کے مشورے پر غور شروع کر دیا ہے لیکن یہ اب نوازشریف پر منحصر ہے کہ وہ آپریشن کروانا چاہتے ہیں یا پھر دوائیوں کے ذریعے اپنا اعلاج جاری رکھیں گے ۔وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت کے باعث نیشنل سیکیورٹی کونسل اجلاس کے ملتوی ہونے کے امکانات بھی موجود ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ذرائع نے کہا تھا کہ وزیراعظم کا اعلاج کیلئے امریکہ جانے کا بھی امکان ہے ۔