اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,271,308FansLike
10,067FollowersFollow
626,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

حساس اداروں کا آپریشن، اہم ٹاسک دے دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں میں 1985 ءکے بعد قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے افغان مہاجرین کی شناخت کیلئے حساس اداروں نے آپریشن شروع کر دیا ۔ٹیکسلا ، گوجر خان ، اٹک اور چکوال میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی ابتداءکر دی گئی ہے۔آپریشن کا دائرہ کار وزیر داخلہ کے احکامات کے بعد وسیع کیا گیا۔ افغان باشندوں نے نادراشناختی کارڈ پر ملک بھر میں جائیدادیں خریدی ہوئی ہیں۔حساس اداروں کو افغان مہاجرین کی شناخت کا اہم ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر داخلہ بلوچستان کا اس معاملے پر سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔‎