اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ولی محمد کا جعلی شناختی کارڈ میں مدد دینے والے نادرا اہلکار رفعت کا نام ای سی ایل میں ڈ ال دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ولی محمد کے جعلی شناختی کارڈ بنانے میں مدد کرنے والے نادرا اہلکار رفعت کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نادرا اہلکار رفعت نے ولی محمد کی دوسری بیوی کا شناختی کارڈ بنانے میں بھی مدد کی تھی جبکہ نادرا اہلکار کراچی اور کوئٹہ میں رہائش پذیر رہاہے لیکن اس وقت روپوش ہو گیاہے ۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 مہینوں میں تمام افراد کے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کی جائے گی۔ جعلی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کے حامل افراد کو 7 سال قید جبکہ ایسے شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کے حصول کیلئے مدد کرنے والے سرکاری ملازمین کو 14 سال قید کی سزا دی جائے گی۔ نادرا کے 26 ڈائریکٹر جنرلز میں سے 16 ہٹا دیئے اور اب صرف 10 ڈی جیز کام کریں گے۔