اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کباب کھائیں، بیماریاں دور بھگائیں

پشاور (ہیلٹھ ڈیسک) پشاور کے شہریوں نے چپلی کباب کا انوکھا استعمال شروع کردیا، کھانے کے ساتھ اب اس سے علاج بھی کررہے ہیں۔ موسم ہو سرد اور اوپر سے خشک سالی، تو نزلے، زکام اور دیگر موسمی بخار کی بھرمار ہوجاتی ہے، جن سے چھٹکارا پانے کیلئے لوگ تو عموماً ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہیں، مگر پشاوری اس کا علاج گرم گرم مرچوں والے کباب سے کرتے ہیں۔ پشاوریوں کے اس دیسی ٹوٹکے پر میڈیکل سائنس کیا کہتی ہے، یہ سوال کیا گیا ایک ماہر طب سے تو ان کا جواب اثبات میں تھا۔ کباب کا ٹوٹکا ہے تو آزمودہ لیکن پانی سے گریز شرط ہے، ورنہ لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔