اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان اپنے اصل ویژن سے ہٹ چکا ، ملک میں ناانصافی کا نظام ہے :عمران خان

کراچی (مانٰٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عام آدمی کیلئے کینسر کا علاج بہت مہنگا ہے ۔کینسر ہسپتال بنانے کے بعد اس کو چلانے کیلئے بھی کثیر اخراجات کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کینسر کا علاج باہر سے کرائیں تو پتہ چلتا ہے کہ یہ علاج کتنا مہنگا ہے ۔شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی 2019ءمیں مکمل ہو جائے گا۔ پاکستان اپنے اصل ویژن سے ہٹ چکا ہے اور ملک میں ناانصافی کا نظام ہے ۔ کراچی میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آج بھی 90 فیصد پاکستانی کینسر کا علاج نہیں کرا سکتے ۔ ہسپتال کیلئے 70کروڑ روپے اکٹھے کرنا بہت مشکل تھا ۔شوکت خانم کینسر ہستپال پاکستان کے بچوں نے بنایا ہے ۔فنڈ ریزنگ میں لوگوں نے دل کھول کر میری مدد کی ۔اس کیلئے بچوں اور غریب لوگوں نے مدد کی مگر امیر ترین لوگوں نے صرف حوصلہ دیا ۔جب بھی بڑا کام کرنے جائیں تو کشتیاں جلا کر جائیں ۔جن کے پاس جتنا پیسہ تھا اتنے ہی دل چھوٹے تھے۔
انکا کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال بہت لمبی جدوجہد کا نتیجہ ہے ، اندازہ بھی نہیں تھا کہ لوگ اس قدر دل کھول کر پیسہ دیں گے ۔ کینسر کا ہسپتال بنانے کیلئے بہت زیادہ رقم کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انسان صرف کوشش کرتا ہے کامیابی اللہ دیتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ لاہور کے بیس ڈاکٹروں میں سے 19نے کہا کہ کینسر ہسپتا ل نہیں بن سکتا ، حکومت نے بھی کینسر ہسپتال بنانے کی کوشش کی مگر فیل ہو گئی ۔ ”فیل تو ہونا ہی تھا کیونکہ پنجاب کے وزیر اعلی نواز شریف تھے “۔ شوکت خانم میں 75مریضوں کا مفت علاج ہو رہا ہے۔انہوں نے کہ پاکستان میں وی آئی پی مریض کا علاج غریب آدمی سے مختلف ہوتا ہے اور جب میں نے ہسپتال بنانے کا سوچا تو یہی خیال تھا کہ ایسا ہسپتال بنائیں گے جہاں امیر اور غریب میں فرق نہیں ہو گا ۔پاکستان کے دوسرے ہسپتال مریض کا برا حال کر دیتے ہیں ۔میرا یہ ایمان ہے کہ آج اگر پاکستان ان برے حالات میں ہے اور مقروض ہے اور دنیا میں عزت نہیں ہے تو اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان اپنے اصل ویژن سے ہٹ چکا ہے ۔ ویژن ہی قوم بناتی ہے اور جس قوم کا ویژن نہ وہ وہ قوم مر جاتی ہے ۔ پاکستان میں 45فیصد لوگوں کو پوری خوراک نہیں مل رہی ۔ ملک میں معاشی اور عدالتوں میں ناانصافی کا نظام ہے ۔ پانچ لاکھ بچے آلودہ پانی سے مر جاتے ہیں مگر کسی کو پرواہ نہیں ۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھوٹا سا طبقہ امیر اور عوام غریب ہو رہی ہے ، پاکستان دنیا میں مثال قائم کرنے کیلئے بنا تھا مگر آج ہمیں زلت کا سامنا ہے ۔ ملک کو فلاحی ریاست بنائے بغیر چلایا نہیں جا سکتا ۔ شوکت خانم پر بہت برا وقت بھی آیا ۔ 1997ءمیں میں الیکشن ہارا تو نوا زلیگ نے شوکت خانم کیلئے ڈونیشن ختم کر دی پھر میںنے دنیا میں گھوم کر پیسہ اکٹھا کیا۔ پشاور میں ہسپتال بنانے لگے تو لوگوں نے کہا کہ لاہور ‎