اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،چھ ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 6ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرزکا کہناہے کہ کارروائیاں لانڈھی ،سائٹ اور جمشیدٹاﺅن میں کی گئیں جس دوران چھ ملزمان کو حراست میں لیا گیاہے جبکہ ایک ملزم کو سنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیاہے ۔ترجمان رینجرز کا کہناہے کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے جبکہ ایک گینگ وار کاکارندہ اور دو ڈاکو شامل ہیں ۔ترجمان کا کہناتھا کہ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے ۔