اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ترک شہر استنبول کے نائٹ کلب میں فائرنگ ، نیو ایئر نائٹ منانے والے 35افراد ہلاک،40زخمی

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) تر ک شہر استنبول میں سانتا کلاز کا روپ دھارے مسلح افراد نے نائٹ کلب میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 35افراد ہلاک اور 40زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول کے مشہور نائٹ کلب میں رات گئے لوگ نیو ایئر نائٹ کی خوشیاں منانے کیلئے جمع تھے جہاں سانتا کلاز کا روپ دھارے نامعلوم مسلح افراد اندر داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی ،حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 35افراد ہلاک اور 40زخمی ہو گئے ۔ کلب میں سینکڑوں لوگ موجود تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ iat 2 گورنر استنبول نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور ایک شخص تھا جس کے پاس جدید اسلحہ تھا جبکہ عینی شاہدین نے حملہ آوروں کی تعداد 2بتائی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ لوگوں نے اپنی جانیں بچانے کیلئے آبنائے باسفورس میں چھلانگیں لگا دیں جن کی تلاش جاری ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔ ist ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے سب سے پہلے پولیس اہلکار کو گولی ماری اور پھر نائٹ کلب میں داخل ہو کر دیگر افراد کو نشانہ بنایاجو نئے سال کا جشن منا رہے تھے ۔زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں داخل کر ادیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں ۔