اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خوش آمدید 2017، شہر شہر آتشبازی، نوجوانوں کا ہلہ گلہ جاری، ںیوزالرٹ کی ٹیم کی جانب سے اہل وطن کو نیا سال مبارک

لاہور (نیوز الرٹ) سال 2016 کا اختتام ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی کثیر تعداد میں لوگوں نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ بحریہ انکلیو اسلام آباد، بحریہ ٹاؤن لاہور اور آئیکون ٹاور کراچی پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ سال 2017 کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں ہوا جہاں لوگوں نے شاندار طریقے سے نئے سال کو خوش آمدید کہا ۔ اس کے بعد آسٹریلیا اور جاپان سمیت دیگر ملکوں میں لوگوں نے نئے سال کو ویلکم کیا۔ پاکستان میں بھی مختلف شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے مختلف مقامات پر جمع ہے اور نئے سال کا استقبال کر رہے ہیں۔نئے سال کی آمد کے موقع پر بحریہ انکلیو اسلام آباد، بحریہ ٹاؤن لاہور اور آئیکون ٹاور کراچی پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں شہری جمع ہوئے اور شہر شہر نوجوان خوب ہلہ گلہ کر رہے ہیں۔ 2016 بہت سی خوشیاں اور غم اپنے اندر سمیٹ کر رخصت ہو چکا ہے اور ابھی کچھ ہی دیر میں نئے سال کا سورج طلوع ہو جائے گا۔ آئیے ہم عہد کریں کہ نئے سال میں ہم اپنے ملک و قوم اور امت مسلمہ کیلئے کچھ خاص کر گزریں گے۔ نیوز الرٹ کی ٹیم کی جانب سے بھی اپنے قارئین کو نیا سال مبارک ہو۔