اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دنیا کی طاقتور ترین بیٹری والا سمارٹ فون

لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک)ایسا سمارٹ فون لینا کون پسند نہیں کریگا جو ایک بار چارج کیے جانے کے بعد کئی دن بلکہ ایک ہفتے تک چل سکے ؟چین کی ایک کمپنی نے ایسی ڈیوائس تیار کر لی ہے جو اس صلاحیت کی حامل ہوگی۔(Gionee) کا (M2017) نامی سمارٹ فون اس وقت دنیا کی طاقتور ترین بیٹری والی ڈیوائس ہے۔اس فون کے ساتھ 7000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ آج کل بیشتر فونز 2 سے تین ہزار ایم اے ایچ سے زیادہ بیٹری نہیں رکھتے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون سے لگاتار 32 گھنٹے تک بات اور 26 گھنٹے تک ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے جبکہ عام استعمال کی صورت میں یہ فون ایک ہفتے تک بھی چل سکتا ہے۔اس فون میں سنیپ ڈریگون 653 پراسیسر اور چھ جی بی ریم بھی موجود ہیں۔یہ درحقیقت ایک لگڑری فون ہے جو فی الحال چین تک ہی محدود ہے مگر ہوسکتا ہے کہ مستقبل قریب میں اسے دنیا کے دیگر ممالک میں بھی فروخت کیلئے پیش کیا جائے۔اس فون کی قیمت بھی ایک ہزار ڈالر کے لگ بھگ ہے مگر بیٹری کی طاقت کو دیکھتے ہوئے یہ مناسب لگتی ہے۔