اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,634FansLike
9,993FollowersFollow
565,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

2016ءکی وہ ایپس جن کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کی زندگی آسان ہوگئی

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک) سال 2016اختتام پذیر ہورہا ہے اور اس سال میں کئی اینڈرائیڈ ایپس ایسی آئی ہیں جو کہ صارفین میں بہت مقبول ہوئیں۔آئیے آپ کو کچھ ایسی ہی ایپس کے بارے میں بتاتے ہیں۔

ExpressVPNExpress-VPNاگر آپ اپنی اینڈرائیڈ ڈیوائس کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں اور پبلک وائی فائی میں ڈیٹا چوری سے بچنا چاہتے ہیں تو اس سے بہتر ایپ نہیں ملے گی۔ اس کے ماہانہ چارجز 8.32ڈالرز(900روپے)ہیں اور اس کے سرورز 78ممالک بشمول ہانگ کانگ، تائیوان، جاپان اور دیگر میں رکھے گئے ہیں۔

1 WeatheriWeather
موسم کی پیشگوئی کے حوالے سے یہ ایپ بہت پسند کی گئی،اس میں آپ بآسانی 12ہفتوں تک کا موسم کا حال اور پیشگوئی کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں۔ اگر آپ 1.99ڈالرز ادا کریں تو جو ایپ آپ کو ملے گی اس میں کوئی اشتہار نہیں دکھایا جائے گا۔

Google Drive suiteGoogle Drive اس ڈرائیو کو انسٹال کرتے ہی آپ کو 15GBجگہ ملے گی اور اسے بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ گوگل کی تمام اشیاءآپ یہاں رکھ سکتے ہیں اور ضرورت کے وقت ان کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Google Maps and WazeGoogle Mapsیہ ایپ اب تک کی بہترین ایپس میں شمار کی جاتی ہے جس کے ذریعے آپ mapکو ریڈ کرتے ہوئے اپنی منزل مقصود پر بآسانی پہنچ جاتے ہیں۔ اس کے ذریعے آپ کو ٹریفک کی روانی کا بھی علم ہوتا رہتا ہے اور آسانی کے ساتھ آپ کہیں بھی جاسکتے ہیں۔

LastPassLastPass یہ ایک محفوظ ایپ ہے اور اس کے ذریعے آپ اپنے تمام پاس ورڈ محفوظ رکھ سکتے ہیں۔اگر آپ کو پاس ورڈ یاد نہیں رہتے تو اس ایپ میں رکھ کر آپ اس مشکل سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔