اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,297FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ کاسندھ پبلک سروس کمیشن کو تمام تقرریاں دوبارہ کرنے کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ارکان کی تقرری کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن تمام11 تقرریاں دوبارہ کرے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کو فوری طور پر فعال کرنا چاہیے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہاکہ افسران اگر استعفیٰ نہیں دیتے تو ان کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ جبکہ سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ قانون پر تقرریاں آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پر تو عدالت نے سوموٹو ایشن لیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ آپ درخواست دیں باقی صوبوں کو بھی بلا لیتے ہیں۔ ہم نے سوموٹو ایکشن لیا تو 5 لوگو ں نے استعفیٰ دیا۔وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ 5 لوگوں کے علاوہ دیگر لوگوں نے استعفیٰ ہی نہیں دیا۔ان استعفوں کا یہ مطلب نہیں کہ و نااہل ہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے مزید کہا کہ اچھے افسران کی تعینانی حکومت کے مفاد میں ہے۔ جبکہ عدالت نے حکم دیا کہ سندھ حکومت تمام 11 تقرریاں ازسرنو کرے۔