اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پانچ دن گزر گئے ،پنجاب بنک کا آن لائن سسٹم ٹھیک نہ ہو سکا، سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا

حافظ آباد(مجاہد مالک زیدی)پنجاب بنک کا آن لائن سسٹم گذشتہ پانچ روز سے خراب، اشٹام پیپرز کی عدم دستیابی سے پراپرٹی کے خریدار وفروخت کنندگان پریشان،پنجاب گورنمنٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق پنجاب بنک اشٹام پیپرز آن لائن سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اشٹام پیپرز دستیاب نہیں ہو رہے جس وجہ سے رجسٹریاں بروقت نہ ہونے سے پراپرٹی بیچنے اور خریدنے والوں میں لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں اور پارٹیاں ایک دوسرے کیخلاف قانونی چارہ کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔ شہری حلقوں نے پنجاب گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ کا فوری نوٹس لیکر آن لائن سسٹم درست کروایا جائے۔