اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,440FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ونیکے روڈ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سفر کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف، فنڈز صرف کولو تارڑ پر لگادیئے گئے

ونیکے تارڑ روڈ کو جلد ازجلد تعمیر کرکے شہریوں کو سفری مشکلات سے نجات دلائی جائے:مظہر وڑائچ ،صدر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل
حافظ آباد(مجاہد مالک زیدی)حافظ آباد تا ونیکے تارڑ روڈ ٹوٹ پھوٹ کے بعد ناقابل استعمال ہو گئی۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،تفصیل کے مطابق یوں تو حافظ آباد سے علی پورچٹھہ، رامکے چٹھہ، قادر آباد، منڈی بہائوالدین جانے والی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں مگر ونیکے روڈ کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہونے سے سڑک آثار قدیمہ کا روپ اختیار کر چکی ہے اور اس میں کئی کئی فٹ گہرے اور چوڑے گڑھے پڑ چکے ہیں جس وجہ سے یہاں سفر کرنا، موت کے کنویں میں گاڑی چلانے کے مترادف ہو چکا ہے۔ ’’ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل‘‘ کے صدر مظہر وڑائچ نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل کولو روڈ، ونیکے روڈ اور دیگر سڑکوں کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری ہونے کا مثردہ سنایا گیا تھا مگر صرف وفاقی وزیر مملکت کے گائوں کو لو تارڑ روڈ کی تعمیر شروع کی گئی جبکہ دیگر سڑکوں کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کر دیا گیا ہے جو نہائت تکلیف دہ عمل ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سڑکوں بالخصوص ونیکے تارڑ روڈ کو جلد ازجلد تعمیر کرکے شہریوں کو سفری مشکلات سے نجات دلائی جائے۔