اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,946FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایکسائز اور نادراکے ڈیٹا کو پولیس سے لنک کرنا انتہائی مستحسن ، فرنٹ ڈیسک سے شنوائی جلد ہو گی:سی پی ایل سی حافظ آباد

حافظ آباد(مجاہد مالک زیدی)سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے فنانس سیکرٹری رانا محمد ارشد انجم اور کوآرڈنیٹررانا خالد محمود نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جرائم کی تفتیش اور کیسز کے جلد حل کیلئے ایکسائز اور ’’نادرا‘‘ ڈیٹا پولیس سے لنک کرنے کا فیصلہ انتہائی مستحسن اقدام ہے۔ اس سے انگلیوں کے نشانات، گاڑیوں کی رجسٹریشن، نام وپتہ جلد معلوم ہو سکے گا جو تفتیش اور مقدمات کے جلد حل میں مدد گار ومعاون ثابت ہوگا اور اس عمل سے شہریوں کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں ضلع حافظ آباد کے تمام تھانہ جات میں ’’فرنٹ ڈیسک‘‘ قائم کرنے سے سائلین کو اپنے مسائل کے جلد حل اور اعلیٰ حکام کی طرف سے شنوائی کے عمل نے بھی عوام اور پولیس کے مابین عدم اعتماد کی فضا کم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آر پی او محمد طاہر اور ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر غیاث گل کی بہترین پالیسیوں اور حکمت عملی کے نتیجے میں علاقہ میں جرائم کی شرح میں بھی نمایاں کمی آئی ہے جس پر دونوں پولیس آفیسر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔