اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,316FansLike
9,993FollowersFollow
565,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ڈیرہ بگٹی کے لوگوں میں سیاسی اور نظریاتی پختگی آنا ایک خوش آئند امر ہے، میر طارق خان مسوری بگٹی

ڈیرہ بگٹی (نامہ نگار ) سابق ایم پی اے بلوچستان اسمبلی میر طارق خان مسوری بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے لوگوں کے ذہنوں میں پہلے کی نسبت زیادہ سیاسی اور نظریاتی پختگی آچکی ہے اب وہ اچھی طرح اپنے دوست اور دشمن کو پہچان سکتے ہیں، جو کہ نہایت ہی ایک خوش آئیند امر ہے۔یہ بات انھوں نے گزشتہ روز اپنے گھر چیف ا ٓف بگٹی ہائوس سوئی میں علاقے کے مختلف لوگوں سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔انھوں نے مزید کہا اب وقت آگیا ہے کہ لوگ عوامی خدمت کے نمائشی دعویداروں کا محاسبہ کریں۔جھوٹے نعروں اور دعوئوں کا وقت گزر چکا ہے،اب عملی خدمت کا وقت ہے اورعوام کو بخوبی خبر ہے کہ کون ان کے لیئے مخلص ہے ۔انھوں نے کہا کہ بگٹی قوم کے اندر ان کے خاندان کا ایک عزت و احترام کا مقام ہے اوروہ ہمیشہ سے اپنے اس مقام کی پاسداری کرتے رہے ہیں اور آئیندہ بھی کرتے رہینگے۔انھوں نے کہا کہ سوئی کے عوام کے ساتھ ان کا رشتہ عزت و احترام کا ہے جو کسی بھی صورت میں ختم نہیں ہو سکتا۔انھوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے عوام کے ترقی کے حامی رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید بڑھ چڑھ کے اس عمل میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے میر طارق خان مسوری بگٹی گزشتہ کچھ روز سے سوئی میں قیام پذیر ہیں،علاقے کے مختلف قبائل کے لوگوں سے ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے
soi

sui2