اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ کے مترادف ہے:ملک تنویر شہزاد

فیصل آباد(بیورورپورٹ) سابق سینئر نائب صدر جناح ٹائون پاکستان تحریک انصاف ملک تنویر شہزاد نے کہا کہ پیڑولیم اور ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2017ء کے آغاز میں ہی حکومت کی طرف سے عوام کو پٹرولیم منصوعات اور گیس کی قیمتوں کے سبب مہنگائی کے نئے طوفان کا تحفہ دیا ہے جس سے روزمرہ کی اشیاء ضروریہ غر یبوں کی پہنچ سے مزید دور ہو جائیںگی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پاکستانی عوام کو بے وقوف بنانے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑ ی اور آج بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مسلسل عذاب گھریلو اور کاروباری زندگی کو متاثر کئے ہوئے ہیں ۔حکومت کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور نت نئے مہنگائی کے طریقوں سے عوام کو ذہنی مریض بنایا جا رہاہے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف غریبوں کاکوئی پرسان حال نہیں دوسری طرف حکمران طبقہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو پلی بارگین جیسے قانون سے جائز کرنے میں مصروف عمل ہیں اور ملکی معیشت بیرونی قرضوں میں بری طرح دھنس چکی ہے جس سے موجودہ ملکی صورتحال کا اندازہ لگا جا سکتا ہے ۔ذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لے اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کے لیے مثبت پالیسیاں بنائے ۔