اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

’پی آئی اے کو بحال کرنے سے نئے ایئرلائن کا قیام آسان ہے‘

فیصل آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے چیئرمین ایئر مارشل ارشد محمود ملک کا کہنا ہے کہ قومی پرواز کی بحالی کے لیے کم مدتی اور طویل المدتی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئی ایئر لائن بنانے کے مقابلے میں پرانی کو بحال کرنا مشکل ترین کام ہے۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ نقصان دینے والے 7 راستوں سے نجات حاصل کرنا ان کی پہلی ترجیح تھی۔انہوں نے اعلان کیا کہ 15 فروری کو فیصل آباد سے جدہ ڈائریکٹ پرواز متعارف کرائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے 2 مختلف ٹیمیں فیصل آباد میں رن وے کو بڑھانے اور لوکل کارگو کی سہولت تیار کرنے کے لیے جائزہ لینے پہنچیں گی۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں 18 ہزار افراد کام کر رہے ہیں جو بین الاقوامی معیار کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر سید ضیا علم دار حسین اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں ادریس نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔