اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وفاقی کابینہ اجلاس، 9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی کے براہ راست ملوث ہونیکا انکشاف

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران دور حکومت میں 9 مئی واقعات کی تحقیقات پر قائم کابینہ کمیٹی کی رپورٹ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں پیش کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جس میں تحریک انصاف کے 9 مئی میں براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وفاقی کابینہ نے اس سے متعلق قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کابینہ اراکین نے 9 مئی میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ کیپیٹل ہل میں ملوث عناصر کو سزا ہوئی ہے تو 9 مئی کے مجرمان کو اب تک سزا کیوں نہیں ہوسکی۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

latest urdu news