اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہور: ریلی کے باعث راستے بند ، جگہ جگہ رکاوٹیں، ہر طرف احتجاج،انتظامیہ گونگی بہری بن گئی

شہری ایکبار پھر جلوسوں کی وجہ سے بد ترین ٹریفک جام میں پھنس گئے،عاشقان رسول کے جذبات سے کھیلا اور نظر انداز کیا جا رہا ہے: شرکاء
لاہور(خصوصی رپورٹ) گلبرگ، گارڈن ٹاون، نہر، اچھرہ پل، فیروزپور روڈ سمیت دیگر سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام کی وجہ مذہبی جماعتوں کا جلوس ہے۔لاہور میں آج دو مختلف مقامات پر ریلیوں کا پروگرام ترتیب دیا گیا تھا، تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کی طرف سے لبیک یارسول اللہ ﷺ ریلی کلمہ چوک سے لبرٹی چوک تک نکلنا تھی جبکہ تحریک صراط مستقیم کی طرف سے اسلام بچائو مارچ کا روٹ داتا دربار سے اسمبلی ہال تک تھا۔ انتظامیہ نے کنٹینر لگا کر جلوس کے شرکاء کو روکنے کے بجائے سڑکیں بند کر دیں۔ شہری نالاں نظر آئے کہ اگر جلوس ہے تو اسے کسی اور راستے سے کیوں نہیں گزارا گیا۔ کسی نے کنٹینر کے نیچے سے موٹر سائیکل گزاری تو کوئی بیٹھ کر دوسرے جانب چل پڑا۔ کاروں والے صرف ٹریفک پولیس اور جلوس نکلانے والوں کو کوستے نظر آئے۔ راستے بند ہونے سے شہری اپنی منزل پر تو نہ پہنچ سکے لیکن ٹریفک اہلکار بھی اس سارے معاملے میں بے بس نظر آئے۔ریلی کے شرکاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران بدترین حکومت کے سارے ریکارڈ توڑ رہے ہیں، سابق گورنر سلمان تاثیر کی یاد میں شمعیں جلاکر ہزاروں عاشقان رسول ﷺ کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اہلسنت کے مطالبات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے