اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,440FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

جھوٹ کے کوئی پاؤں نہیں ہوتے ، حلب کی اصل کہانی

تحریر: مزمل حسین سید
پروپیگنڈا ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے بل بوتے پر ظالم کو مظلوم اور مظلوم کو ظالم بنا کر دکھا یا جا تا رہا ہے اوراس کی ایک مثال حال ہی میں شام میں درندہ صفت دہشت گردوں کی شکست کے بعد ان کو مظلوم بناکر پیش کرنے کی مذموم کوششیں عالمی سطح پر جاری ہیں اورا س میں بعض نام نہاد پاکستانی صحافی اور مذہبی افراد بھی پیش پیش ہیں ۔ لیکن یہ طے شدہ اصول ہے کہ جھوٹ کے کوئی پاوں نہیں ہوتے اور جھوٹ جھوٹ ہی ہوتا ہے اسے ایک نہ ایک دن مٹ جانا ہوتاہے ۔
حلب کی جھوٹ پر مبنی بعض فتنہ پرورذہنوں کی خودساختہ کہانی کا ایک درد دل رکھنے والے انسانی حقوق کے لئے سرگرم اور معروف پاکستانی اداکار وقار ذکا نے بھانڈہ پھوڑ کر رکھ دیا ہے اور انہوں نے عملی طور پر جنگ زدہ ملک شام کا دورہ کرکے ایک ایسی ویڈیو جاری کی ہے جس سے حلب کے مظلوم عوام کی آزادی پر نوحہ کناں مخصوص سوچ کے حامل عناصر کے تمام تر منفی پروپیگنڈے بے نقاب اور بے اثرہوکر رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فنکار اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم وقار ذکا شام کے مظلوم عوام کی حالت زار دیکھنے جب حلب پہنچے تو عالمی سطح پر جاری ایک مخصوص پروپیگنڈا کے بر عکس ان کا کس صورت حال سے واسطہ پڑااور انہوں نے کیا دیکھا ۔ شامی شہرحلب پہنچنے کے بعد وقار ذکا نے اپنی آنکھوں سے دیکھے حقائق پر مبنی ایک ویڈیو جاری کردی جس نے عالمی نیوز ایجنسیوں کی رپورٹس پر سوالیہ نشان لگادیا۔
حلب کی اصل کہانی آپ سن سکتے ہیں اس یو ٹیوب لنک سے

یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی وقار ذکاکی ویڈیو میں وقار ذکا نے دعوی کیا کہ عالمی میڈیا حلب کے بارے میں سب کچھ حقائق کے برعکس دکھا رہا ہیں لہذا وہ شام میں میڈیا کے جھوٹے پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے حلب پہنچ گئے ہیں۔
ان کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حلب میں مکمل جنگ بندی عمل میں لائی گئی ہے اور دہشتگردوں نے راہ فرار اختیار کی ہے جبکہ بعض تکفیری سوچ کے حامل عناصر شام کے مظلوم عوام کی آزادی اور داعش کی شکست پر نوحہ کناں ہو کر شامی حکومت کیخلاف بے بنیاد جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ قارئین کے لئے ویڈیوز حاضر خدمت ہیں
(بشکریہ:http://www.lualuatvurdu.com/)