اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,946FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قطری شہزادے نے جی ایچ کیو میں پاکستانی فوج سے لڑائی کرلی تاکہ نواز شریف کو۔ ۔ ۔ تہلکہ خیز انکشاف پہلی بار منظرعام پر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینئر ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم نواز شریف کا 1999ءمیں تختہ الٹاگیا اور انہیں پابند سلاسل کیا گیا تو جو پہلا فارن ڈیگنیٹری میاں نواز شریف کو ملنے آیا وہ حامد بن جاسم تھا۔ نجی نیوز چینل 24کے پروگرام ڈی این اے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حامد بن جاسم بطور وزیر خارجہ قطر نواز شریف سے ملے اور پھر وہاں سے جی ایچ کیو بھی گئے جہاںان کی تلخ کلامی بھی ہوئی ۔”انہوں (حامد بن جاسم)نے کہا کہ اگر آپ یہی کرنا چاہتے ہیں تو میاں نواز شریف کے ساتھ مجھے بھی گرفتار کرلیں۔ یہ بات حقیقت پر مبنی ہے اورآپ ریکارڈ سے اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ “اس موقع پر سینئر صحافی عارف نظامی نے ان سے پوچھا کہ یہ تلخ کلامی پرویز مشرف کے ساتھ ہوئی تھی تو اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ قطری وزیر خارجہ حامد بن جاسم پہلے کراچی آئے جہاں نواز شریف کو رکھا گیا تھا اور جس حالت میں وہ قید تھے اس پر قطری شہزادے کو بہت تشویش تھی۔اس کے بعد وہ جی ایچ کیوگئے اور ایسی حالت میں رکھنے پر گلہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا ریکارڈ جی ایچ کیو میں بھی موجود ہے۔اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ وہ ذمہ داری سے بتارہے ہیں کہ حامد بن جاسم کا خط بالکل جینوئن ہے اورعمران خان یا ان کی ٹیم چاہیں تو اس پر جرح کرسکتے ہیں۔قطری پرنس کے عمارت کے بارے میں بیان کرتے ہوئے اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کا 29واں امیر ترین آدمی ہے اور اس کی سرمایہ کاری کروڑوں ڈالروں میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے پرنس کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں ۔