اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شریف خاندان کی لیگل ٹیم نے نوازشریف کے مختلف عہدوں سے متعلق عدالتی سوالات کا تحریری جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس کیس میں شریف خاندان کے وکیل نے تحریری جواب جمع کرادیا ہے جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ وزیر اعظم کب کب اور کن کن عہدوں پر تعینات رہے ۔ تفصیل کے مطابق شریف خاندان کی لیگل ٹیم نے عدالتی سوالات کا تحریری جواب جمع کراد یا جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف 25 اپریل 1981 سے 28 فروری 1985 تک وزیر خزانہ پنجاب رہے ،وہ 9 اپریل 1985 سے 30 مئی 1988 تک وزیر اعلیٰ رہے ۔نواز شریف 31 مئی 1988 سے 2 دسمبر 1988 تک نگران وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہے ۔وہ 2دسمبر 1988سے 6 اگست 1990 تک دوبارہ وزیر اعلیٰ رہے۔نواز شری 6 نومبر 1990 سے 18 اپریل 1993 تک وزیر اعظم رہے اور 18 اپریل 1993 کو ہی اسمبلی تحلیل کردی گئی۔جواب میں مزید کہا گیا کہ 26 مئی 1993 کو قومی اسمبلی بحال کردی گئی۔عدالت کو بتا یا گیا کہ 17 فروری 1997 سے 12 اکتوبر 1999 تک نواز شریف دوبارہ وزیراعظم رہے اور 12 اکتوبر 1999 کو مارشل لا نافذ کردیا گیا جس کے بعدوہ 10 دسمبر 2000 میں جلا وطن ہوئے اور 26 نومبر 2007 کو ملک میں واپس آئے ۔ عدالت عظمیٰ نے استفسار کیا کہ اس تحریری جواب کی کاپی تحریک انصاف کو دی گئی ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ تحریری جواب کی کاپی تحریک انصاف کو بھی دے دی گئی ہے ۔