اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,293FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاناما لیکس ،قطری شہزادےکو سپریم کورٹ بلا کر شہادتیں لی جائیں۔ شیخ رشید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کو سپریم کورٹ بلا کر شہادتیں لی جائیں تاکہ کیس منطقی انجام تک پہنچے ۔ احاطہ عدالت کے باہر میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کو سپریم کورٹ بلانے کی استدعا کروں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ قطری شہزادے کی شہادتیں لی جائیں تاکہ کیس منطقی انجام کو پہنچے ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر عدالت نے سنا تو نواز شریف کو کورٹ میں بلانے کی استدعا بھی کروں گا کیونکہ یہ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین کیس ہے ۔