اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پانامالیکس پر ڈیڈ لاک برقرار،ختم ہونا مشکل ہے:اعتزاز احسن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹ میں قائد حزب اختلا ف اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر حکومتی رویہ مثبت نہیں ہے جس کی وجہ سے ڈیڈ لاک برقرار ہے۔اپوزیشن کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ پاناما لیکس پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کی وجہ حکومت کی جانب سے اپنایا جانے والا سخت رویہ ہے۔انہوں نے کہا اجلاس کے بعد حکومتی ٹیم کے ارکان جس طرح کی سخت زبان استعمال کرتے ہیں اس کے بعد نہیں لگتا کہ یہ ڈیڈ لاک ختم ہو سکے۔اعتزاز احسن نے کہا حکومت شریف خاندان کو بچانا چاہتی ہے او ر اسی بات پر اپوزیشن معترض ہے جس کی وجہ سے ڈیڈ لاک بھی برقرار ہے۔اعتزاز نے کہا اگرچہ ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔تاہم ڈیڈ لاک ختم ہونا مشکل ہے ۔قبل ازیں ٹی او آرزپرپارلیمانی کمیٹی کے چوتھے اجلاس سے قبل اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس ہواجس میں اعتزاز احسن، شاہ محمود، بیرسٹر سیف، صاحبزادہ طارق،طارق بشیر چیمہ شریک ہوئے ۔اپوزیشن کے اجلاس میں وزرا کے متنازعہ بیانات پر شدید تحفظات کا اظہارکیا گیا۔ اپوزیشن کے اجلاس میں حکومتی رویہ کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی طے کی گئی۔