اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند

لاہور (بزنس ڈیسک) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹیڈ نے پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شدید سردی کے باعث گیس کے پریشر میں کمی اور گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی میں مشکلا کے بعد 9 روز قبل پنجاب کے سی این جی سٹیشنز کو بند کیاگیا تھا اور 17 جنوری کو دوبارہ کھولنے کا کہا گیا تھا تاہم اب سوئی ناردرن حکام کی جانب سے نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب میں سی این جی سٹیشنز آج نہیں کھلیں گے اور انہیں گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند رہے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صنعتی سیکٹر کی گیس گھریلو صارفین کو دی جا رہی تھی اور ایل این جی صنعتی سیکٹرز کو فراہم کی جا رہی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور جب تک ان کی ضرورت پوری نہیں ہوتی اور سردی کی شدت میں کمی کے بعد گیس پریشر میں بہتری نہیں آتی، تب تک سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔