اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستانی سمندری پانیوں میں مچھلیوں کا ذخیرہ انتہائی خطرناک حد تک کم ہو گیا

اسلام آباد (بزنس ڈیسک) پاکستان کے سمندری پانیوں میں مچھلیوں کا ذخیرہ انتہائی خطرناک حد تک کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سمندری پانیوں میں مچھلیوں کا ذخیرہ خطرناک حد تک کم ہو گیا ہے اور چند برس کے دوران آبی حیات میں 7 گنا کمی واقع ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سمندر میں 850 اقسام کی حیات پائی جاتی ہیں لیکن کراچی میں روانہ 472 ملین گیلن آلودہ پانی سمندر میں ڈالا جا رہا ہے جس سے سمندری حیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ مچھلیوں کے شکار سے بھی آبی حیات کو شدید نقصان ہو رہا ہے اور مچھیروں کی جانب سے غیر قانونی باریک جال کے استعمال سے بھی سنگین صورتحال پیدا ہوئی ہے۔