اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مشروب بنانے والی کمپنی کوکاکولا پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

اسلام آباد۔ (بزنس ڈیسک) کوکاکولا کمپنی پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق کوکاکولا 200 ملین ڈالر کی لاگت سے فیصل آباد اور اسلام آباد کے خصوصی اکنامک زون میں بیوریج پلانٹس لگائے گا۔ کوکاکولا کے جنرل مینجر اٹیلایرلیکیا نے یہ اعلان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات میں کیا ۔ یرلیکیا پاک ترک بزنس کونسل کی چیئرمین بھی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کمپنی اپنے پاکستان میں موجودہ پلانٹس کی اپ گریڈیشن پر پہلے ہی 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے جبکہ 200 ملین ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے دو نئے بیوریج پلانٹ قائم ہوں گے۔